سوشیل میڈیا

شہد کی مکھیوں کے حملہ میں جج صاحب زخمی

جہاں گاڑی رکی تھی اس کے بالکل اوپر درخت پر شہد کی مکھیوں کے دو چھتے تھے۔

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع ہیڈکوارٹر میں تعینات ایک جج پر آج شہد مکھیوں نے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لئے جبل پور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جج کپل مہتو صبح کار سے جبل پور سے نرسنگھ پور آرہے تھے۔ جج نے حاجت پوری کرنے کے لئے اپنی گاڑی گوٹیگاؤں تحصیل ہیڈکوارٹر سے آٹھ کلومیٹر دور املیا اور مانیگاؤں کے درمیان سڑک کے کنارے روک دی۔

جہاں گاڑی رکی تھی اس کے بالکل اوپر درخت پر شہد کی مکھیوں کے دو چھتے تھے۔ جج صاحب کے لباس پر کچھ خوشبو لگی تھی۔ جیسے ہی یہ خوشبو مکھیوں تک پہنچی، انہوں نے ایک غول کی شکل میں جج صاحب پر حملہ کردیا۔

انہوں نے گاڑی سے بھاگ کر اپنی جان بچائی تاہم جب تک مکھیوں نے انہیں کاٹ کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔

سینکڑوں شہد کی مکھیاں گاڑی کے اندر داخل ہوگئی تھیں۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے گاڑی کے اندر سے شہد کی مکھیوں کو باہر نکالا۔

اس کے بعد پولیس ان کی کار کو سول کورٹ گوٹیگاؤں کے احاطے میں لے گئی۔ شہد کی مکھیوں کے حملے سے جج صاحب کا اسٹینو بھی زخمی ہوگیا۔