حیدرآباد

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے قائدین کا مشاورتی اجلاس

شرمیلا نے جلد از جلد انتخابی مہم شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات، پارٹی کی انتخابی مہم کے متعلق پارٹی ورکرس کو تیار کرنے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے واضح کیا کہ وہ ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی پالیئر سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری

آج پارٹی آفس واقع لوٹس پاونڈ میں انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے موضوع پر پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ مشاورت کی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا لائحہ عمل اور منشور تیار کرنے کیلئے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 شرمیلا نے جلد از جلد انتخابی مہم شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات، پارٹی کی انتخابی مہم کے متعلق پارٹی ورکرس کو تیار کرنے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کئے جائیں گے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ دو دنوں میں پارٹی کی عاملہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے انتخابی منشور تیار کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

a3w
a3w