تلنگانہ

تلنگانہ کے بے روزگار نو جوانوں کے مسائل حل کرنے جوڈسن کا مطالبہ

تلنگانہ کانگریس کے معطل لیڈر جوڈسن بکا نے ریاست کے بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے معطل لیڈر جوڈسن بکا نے ریاست کے بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو میں راہل گاندھی، پرینکاگاندھی سے خواہش کی ریاست کے بے روزگاروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کو ہدایت دیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سات دن سے موتی لال نائیک نامی نوجوان حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں بھوک ہڑتال کررہا ہے۔

اس کامطالبہ گروپ ون کی ملازمتوں میں اضافہ، گروکل اسکولس میں مخلوعہ عہدوں کو پُرکرنا ور میگاڈی ایس سی ہے۔

انہوں نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی جانب سے ریاست کے بے روزگارنوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے کو یقینی بنانے کی خواہش کی ہے۔

a3w
a3w