امریکہ و کینیڈا

دنیا میں 3جولائی گرم ترین دن

3جولائی کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے درجہ حرارت 16.9 ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ: 3جولائی کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے درجہ حرارت 16.9 ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی

اس دور میں جب انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہروں نے پوری دنیا کو اپنی زدمیں لے رکھا ہے 3 جولائی کو اب تک کا گرم ترین دن تھا۔امریکہ حالیہ ہفتوں میں گرمی کی لہر کی زد میں ہے وہیں چین 35 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت سے نبرد آزما ہے۔

ہندوستان میں شدید گرمی کے باعث 150 سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں۔ایرانی سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق زہیک اور ہرمند شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کل ال نینو حالات کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ ڈبلیو ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل نینو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو تیز کردے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ہ دنیا کے مختلف حصوں میں موسمی حالات متاثر ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبل از وقت وارننگ سسٹم زندگی کی حفاظت کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔