شمالی بھارت

قابل اعتراض ویڈیو: ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

اترپردیش کے باغپت ضلع میں ایک نوجوان کی جانب سے ایک 22 سالہ شخص کو ایک قابل اعتراض ویڈیو پر مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

باغپت: اترپردیش کے باغپت ضلع میں ایک نوجوان کی جانب سے ایک 22 سالہ شخص کو ایک قابل اعتراض ویڈیو پر مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

یہ واقعہ باروت علاقہ میں واقع لوہدا موضع کے قریب پیش آیا۔ وپل اہلوت نامی متوفی کنڈریہ موضع کا متوطن تھا۔ بدوت کے ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس اصل ملزم وشال کمار کو تلاش کررہی ہے۔ کمار کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واجد پور کے متوطن وشال کمار کے پاس اہل وت کے ایک دوست کا قابل اعتراض ویڈیو کلپ موجود تھا اور کمار نے قبل ازیں بعد الذکر دوست کو بلاک میل کیا تھا۔

ایس ایچ او نے کہاکہ اہلاوت نے کمار سے ویڈیو ڈلیٹ کرنے کی گذراش کی اور کمار نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 3500 روپے کا مطالبہ کیا۔حالات اس وقت پرتشدد ہوگئے جب ان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

کمار، اہلاوت پر گولی چلا کر فرار ہوگیا آفیسر نے مزید کہاکہ واجد پور کے متوطن تین افراد اشوک کمار، ستیندر کمار اور انیل کمار کو وشال کمار کو پناہ دینے اور پولیس ٹیم سے فرار ہونے میں مدد دینے کے الزام پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اہلاوت کے بھائی کی شکایت پر کمار اور دیگر تین کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیا گیا ہے۔