ایشیاء

کابل میں احتجاجی خواتین کو منتشر کرنے طالبان کی ہوائی فائرنگ

بتایا جاتاہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر خواتین کی جانب سے مسائل اور مطالبات کو منوانے کیلئے احتجاج کیا گیاجس پر طالبان کے جنگجوؤں نے ہوائی فائرنگ کردی۔

کابل: ملک کے دارالحکومت کابل میں احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کیلئے طالبان نے ہوائی فائرنگ کردی۔یہ واقعہ آج یہاں پیش آیا۔

بتایا جاتاہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر خواتین کی جانب سے مسائل اور مطالبات کو منوانے کیلئے احتجاج کیا گیاجس پر طالبان کے جنگجوؤں نے ہوائی فائرنگ کردی۔

تقریبا 40خواتین جوکہ روٹی،کام اور آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے صدر مقام کابل میں جمع ہوگئی تھیں اور یہ وزارت تعلیم کے دفتر کی جانب مارچ کر رہی تھیں کہ طالبان کے جنگجوؤں کے ایک گروپ نے ہوا میں فائرنگ کردی تاکہ احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔