تلنگانہ

سابق ایم ایل اے بانوتھ مدن لال کو کے چندرشیکھرراو کا خراج

انہوں نے آنجہانی لیڈر کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے کارگذارصدرکے ٹی راما راؤ نے بھی مدن لال کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دیانتدار اور باعزم لیڈر تھے

حیدرآباد: بی آر ایس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل اے اور سینئر لیڈربانوتھ مدن لال کوخراج پیش کرتے ہوئے ان کی موت پرگہرے دکھ کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

چندرشیکھرراو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مدن لال کی اچانک موت بی آر ایس اور حلقہ وائرا کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے آنجہانی لیڈر کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے کارگذارصدرکے ٹی راما راؤ نے بھی مدن لال کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دیانتدار اور باعزم لیڈر تھے

جنہوں نے قبائلی، پسماندہ اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا۔

بی آر ایس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ اور ایم ایل سی کے کویتا نے بھی مدن لال کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مدن لال 2014 سے بی آر ایس سے وابستہ تھے اور ان کی موت نہ صرف پارٹی بلکہ وائرا حلقہ کے عوام، خاص طور پر قبائلی اور پسماندہ طبقات کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔