حیدرآباد

ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی، شمس آباد ایئرپورٹ پر ہلچل

شمس آباد پہنچنے پر جہاز کو فوری طور پر آئیسولیشن زون منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی عہدیداروں نے تقریباً چار گھنٹے تک طیارے کی مکمل تلاشی لی۔ جانچ کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ طیارے میں کوئی بم نہیں ہے، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے سکون کا سانس لیا۔

حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب کولکتہ سے حیدرآباد آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع

اطلاعات کے مطابق، کسی نامعلوم شخص نے فون کرکے کہا کہ جہاز کے باتھ روم میں بم رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اس دھمکی کے فوراً بعد پائلٹ نے یہ اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو دی۔

شمس آباد پہنچنے پر جہاز کو فوری طور پر آئیسولیشن زون منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی عہدیداروں نے تقریباً چار گھنٹے تک طیارے کی مکمل تلاشی لی۔ جانچ کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ طیارے میں کوئی بم نہیں ہے، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے سکون کا سانس لیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ جعلی فون کس نے اور کہاں سے کیا تھا۔