حیدرآباد

حیدرآباد کے صنعت نگر میں فتح نگر فلائی اوور کی سیڑھیاں گرنے کا واقعہ، دو افراد زخمی

حادثہ میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے صنعت نگر کے قریب فتح نگر فلائی اوور برج کی ایک پرانی سیڑھی کا کچھ حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 30 سال سے زائد پرانی اور پہلے سے ہی خستہ حال سیڑھی اچانک گر گئی، جبکہ اس پر راہگیر موجود تھے۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ سیڑھی میں بارش کا پانی جذب ہو جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔