حیدرآباد

کے کویتا، بھارت اسکاوٹس کی قومی گائیڈس کمشنر مقرر

کویتا2015 سے اسکاوٹس اینڈ گائیڈس کے ر یاستی چیف کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیتی آر ہی ہیں۔ ان کی رہنمائی میں اسکاوٹس اینڈ کیڈٹس کی جانب سے مختلف فلاحی اقدامات انجام دئیے گئے۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کا بھارت اسکاوٹس اینڈ کیڈٹس کے نیشنل گائیڈس کمشنر کے طور پر تقرر عمل میں لایا گا۔ اس سلسلہ میں آج بھارت اسکاوٹس اینڈ گائیڈس کا ڈائرکٹر راج کمار کوشک نے احکامات جاری کئے۔کویتا اس عہدے پر تقریباً ایک سال تک خدمات انجام دیں گی۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

واضح رہے کہ کویتا2015 سے اسکاوٹس اینڈ گائیڈس کے ر یاستی چیف کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیتی آر ہی ہیں۔ ان کی رہنمائی میں اسکاوٹس اینڈ کیڈٹس کی جانب سے مختلف فلاحی اقدامات انجام دئیے گئے۔

 کویتا نے کہا کہ وہ قومی سطح پر طلباء کو اسکاوٹس اینڈ گائیڈس سے جوڑ نے اور مزید فلاحی پروگرامس منعقد کرنے کی کوشش کریں گی۔