تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ خطرے میں ہے:کشن ریڈی

تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ کالیشورم پراجکٹ خطرے میں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ کالیشورم پراجکٹ خطرے میں ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

انہوں نے رکن پارلیمنٹ لکشمن، ارکان اسمبلی ای راجندر اور رگھونندن راؤ کے ساتھ میڈی گڈہ بیراج کا معائنہ کیا۔ وہ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میڈی گڈہ پہنچے۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کا مستقبل مشکوک ہو گیا ہے۔ یہ ایک قومی اثاثی ہے جسے عوامی ٹیکسوں سے بنایا گیا ہے۔

ریاست کے عوام اس حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبوں اور پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس پراجکٹ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈیم سیفٹی اتھارٹی نے منہدم ہونے والے علاقہ کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے رپورٹ دی ہے۔

a3w
a3w