مشرق وسطیٰ

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں حیدرآباد میں اتوار کو اجلاس،وزیراعلی شرکت کریں گے

3 فروری(یواین آئی)غزہ میں صیہونی ملک اسرائیل کی بربریت،مظلوم مسلمانوں پر انسانیت سوزمظالم کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں شہرحیدرآباد میں اتوار کو اجلاس منعقد کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: غزہ میں صیہونی ملک اسرائیل کی بربریت،مظلوم مسلمانوں پر انسانیت سوزمظالم کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں شہرحیدرآباد میں اتوار کو اجلاس منعقد کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

اس اجلاس میں وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی شرکت کریں گے۔فلسطینیوں سے اظہاریگانگت کے لئے سی پی آئی کی جانب سے یہ اجلاس منعقد کیاجارہاہے۔

تلنگانہ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اور رکن اسمبلی سامبا سیواراؤ نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی اتوار کو 6بجے شام سندرایا وگیان کیندر میں ہونے والے اجلاس‘ میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور فلسطینی سفیر عدنان محمد جابر ابوالحیجہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس تناظر میں پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔