حیدرآباد

کے کویتا نے ای ڈی کی پوچھ تاچھ سے والد کے سی آر کو واقف کروایا

کویتا شمس آباد ایرپورٹ سے سیدھے اپنے والد کے چندرشیکھرراو کی قیامگاہ کیمپ آفس پرگتی بھون پہنچیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کے دوران مرکزی ایجنسی کی جانب سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: دہلی شراب معاملہ میں گذشتہ روز نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی پوچھ گچھ میں مرکزی ایجنسی کے سوالات کا سامنا کرنے والی بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے اپنے والد و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

 قومی دارالحکومت سے ریاستی دارالحکومت واپس ہوئی کویتا کا حیدرآبادمیں ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ بی آرایس کے لیڈران نے شاندار استقبال کیا ان کی آرتی اتاری گئی اور ان کا حوصلہ بڑھایاگیا۔

کل شب وہ شمس آباد ایرپورٹ سے سیدھے اپنے والد کے چندرشیکھرراو کی قیامگاہ کیمپ آفس پرگتی بھون پہنچیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کے دوران مرکزی ایجنسی کی جانب سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔