حیدرآباد

کے کویتا کی میتھو ڈسٹ چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت، تلنگانہ کے عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد

کلواکنٹلہ کویتا نے میتھوڈسٹ چرچ سے اپنے بچپن کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ ان کی زندگی میں روحانی سکون اور باہمی بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے نامپلی چیاپل روڈ پر واقع میتھوڈسٹ چرچ میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کویتا نے عقیدت کے ساتھ دعا کی اور ریاست تلنگانہ کے عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

کلواکنٹلہ کویتا نے میتھوڈسٹ چرچ سے اپنے بچپن کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ ان کی زندگی میں روحانی سکون اور باہمی بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ کرسمس کا یہ بابرکت موقع ریاست میں امن، محبت، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا پیغام انسانیت، اخوت اور خدمت خلق ہے اور ایسے مواقع سماج میں باہمی احترام اور اتحاد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔