ٹرمپ جلد ناسا کے سربراہ کے نام کا اعلان کریں گے: وائٹ ہاؤس
یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے دی ہے۔ اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ٹیک ارب پتی جیرڈ آئزاک مین کو ناسا کا سربراہ نامزد کیا تھا، جو مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کے قریبی ساتھی ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کریں گے۔
یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے دی ہے۔ اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ٹیک ارب پتی جیرڈ آئزاک مین کو ناسا کا سربراہ نامزد کیا تھا، جو مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کے قریبی ساتھی ہیں۔
ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ "یہ ضروری ہے کہ ناسا کا اگلا سربراہ ایسا شخص ہو جو صدر ٹرمپ کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کے ساتھ مکمل طور پر فٹ ہو۔صدر ٹرمپ کی جانب سے جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مسٹر ٹرمپ آئزاک مین کی نامزدگی واپس لینا چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے 4 دسمبر 2024 کو مسٹر آئزاک مین کو ناسا کے سربراہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس کے بعد اپریل کے آخر میں سینیٹ کی کمیٹی برائے کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن نے مسٹر آئزاک مین کو اس عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔