کے پر بھاکر ریڈی، حلقہ منگوڑ کے ٹی آر ایس امیدوار
چیف منسٹر کے سی آر نے منگوڈ کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی امیدوار کے طور پر سابق ایم ایل اے کے پربھاکر ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر بھاکر ریڈیت علیحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم تھے اور حلقہ کے عوام کے ساتھ ان کے قریبی روابط ہیں۔
حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے حلقہ اسمبلی منگوڑ کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی امیدوار کے نام کا آج اعلان کیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی کوسو کنٹلہ پربھاکر ریڈی ضمنی الیکشن کیلئے ٹی آر ایس کے امیدوار ہوں گے۔
مختلف سروے رپورٹ کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے منگوڈ کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی امیدوار کے طور پر سابق ایم ایل اے کے پربھاکر ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر بھاکر ریڈیت علیحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم تھے اور حلقہ کے عوام کے ساتھ ان کے قریبی روابط ہیں۔
لنگاون گوڑم کے متوطن کے پربھاکر ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کی خواہش پر بہتر نوکری چھوڑ کر علیحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ وہ 2003 میں حلقہ اسمبلی منگوڑ کے پارٹی انچارج بھی تھے۔ بعدازاں وہ اسی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
ریڈی 1965 میں پیدا ہوئے اور 2014 منگوڑ سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ ضلع نلگنڈہ کا موضع ایس نارائن پور ان کا پیدائشی مقام ہے۔ 2014 میں پہلی بار وہ حلقہ اسمبلی منگوڑ سے 38,005 ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیاب ہوئے تھے۔
2018 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے دوبارہ اسی حلقہ سے ٹی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کیا لیکن انہیں شکست ہوئی۔اس وقت کانگریس امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی سے انہیں 22,552 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔