ہٹ اینڈ رن کیس میں زخمی خاتون ڈاکٹر دوران علاج فوت

ہٹ اینڈ رن کیس میں زخمی نوجوان خاتون ڈاکٹر، آج شہر کے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج چل بسی، تین دن قبل شہر کے ملک پیٹ علاقہ میں ہٹ اینڈ رن واقعہ پیش آیا تھا۔

حیدرآباد: ہٹ اینڈ رن کیس میں زخمی نوجوان خاتون ڈاکٹر، آج شہر کے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج چل بسی، تین دن قبل شہر کے ملک پیٹ علاقہ میں ہٹ اینڈ رن واقعہ پیش آیا تھا۔

ایک تیز رفتار کارنے ڈینٹیسٹ ڈاکٹر سراوینی کی اسکوٹی کو جس پر وہ گھر لوٹ رہی تھیں، ٹکردے دی تھی جس کے سبب وہ، گرپڑیں۔

اسکوٹی کو پیچھے سے ٹکر دینے کے بعد کار کے ساتھ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اس حادثہ میں ڈاکٹر سراوینی کے سرپر شدید چوٹیں آئیں جنہیں علاج کیلئے نمس میں شریک کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے ہفتہ کے روز آخری سانس لی۔

ڈاکٹر سراوینی، شہر کے نواحی علاقہ ہستینا پور کے ایک ڈینٹل ہاسپٹل میں پراکٹیسنگ کررہی تھیں۔ ان کی موت سے افراد خاندان کو دہرا صدمہ پہنچا۔ 25روز قبل ڈاکٹر سراوینی کی والدہ چل بسیں تھیں۔

پولیس نے کار کی شناخت کرلی اور ایک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو یہ کار چلا رہا تھا جس کی شناخت19سالہ ابراہیم قدیم ملک پیٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس کارکردہے اور کار کے تمام دستاویزات بھی صحیح و درست ہیں۔ ملک پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔