تلنگانہ

کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال:کے ٹی راما راو

انہوں نے بتایا کہ اوروگلا کسی وقت اعظم جاہی مل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ صرف دس ہزار افراد کو روزگار دینے والی مل نہیں تھی بلکہ ورنگل اور ہنمکندہ شہروں کو بجلی کی روشنی فراہم کرنے والا مرکز بھی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو نے کہا ہے کہ 2014سے2023تک کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ کی ترقی میں ایک زندہ مثال ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت


انہوں نے بتایا کہ اوروگلا کسی وقت اعظم جاہی مل کے نام سے مشہور تھا۔ یہ صرف دس ہزار افراد کو روزگار دینے والی مل نہیں تھی بلکہ ورنگل اور ہنمکندہ شہروں کو بجلی کی روشنی فراہم کرنے والا مرکز بھی تھی۔


انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست کے دور میں حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے اعظم جاہی مل بندہوگئی تاہم تلنگانہ ریاست میں اوروگلا کو دوبارہ پرانی شان و شوکت دلانے کے لئے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کاوشوں سے کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کی بنیاد رکھی گئی۔


انہوں نے کہا کہ اُس وقت جو بیج بویا گیا تھا، وہ اب آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور ہزاروں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ موجودہ طور پر کائی ٹیکس، ینگ پن اوردیگر کمپنیوں نے اپنے یونٹس کا آغاز کر دیا ہے۔