تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے ایم بی بی ایس کی 1820نشستوں کا اضافہ کیا

جاریہ سال سے اضافی نشستیں جو تقریبا 18میڈیکل کالجس کے قیام کے مساوی ہیں (ہر کالج میں 100میڈیکل سیٹس)طلبہ کیلئے دستیاب رہیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں طب کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند مقامی طلبہ کوفائدہ پہنچاتے ہوئے ریاستی حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کالجس ایڈمیشنس قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے منگل کو جی او72 جاری کیا ہے جس کے ذریعہ تعلیمی سال 2023-24 سے 1820 اضافی ایم بی بی ایس نشستوں کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

جاریہ سال سے اضافی نشستیں جو تقریبا 18میڈیکل کالجس کے قیام کے مساوی ہیں (ہر کالج میں 100میڈیکل سیٹس)طلبہ کیلئے دستیاب رہیں گی۔

نئی ترمیم کے مطابق 2 جون 2014 کے بعد قائم میڈیکل کالجس کو اپنی ایم بی بی ایس کی صد فیصد نشستیں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے محفوظ کرنا ہوگا۔

تاحال ایسے میڈیکل کالجس کی 85 فیصدنشستیں ہی تلنگانہ کے طلبہ کیلئے محفوظ رکھی گئی تھیں جبکہ بقیہ 15 فیصد کو غیرمحفوظ زمرہ میں رکھاگیا تھا اور تلنگانہ اور اے پی سے تعلق رکھنے والے خواہشمندوں کو ان میڈیکل نشستوں کیلئے مسابقت کرنی پڑتی تھی تاہم اب سے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد قائم میڈیکل کالجس کی تمام میڈیکل نشستیں تلنگانہ کے طلبہ کیلئے محفوظ ہوں گی۔

تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے ریاست میں 20 میڈیکل کالجس (سرکاری اور پرائیویٹ) تھے اور 2023-24 میں ان کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئی۔

اسی طرح سال 2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی 2850 نشستیں تھیں جن کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے سال 2023 میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجس کی نشستوں کی تعداد کو 8340 کردیاگیا۔

وزیرصحت ہریش راو نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مقامی طلبہ ڈاکٹر بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں۔

a3w
a3w