تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ میں تکنیکی مسائل ہیں:پونم پربھاکر

سابق رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر پونم پربھاکر نے الزام لگایا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ میں تکنیکی مسائل ہیں۔

حیدرآباد: سابق رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر پونم پربھاکر نے الزام لگایا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ میں تکنیکی مسائل ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ناقص معیار کی وجہ سے بیاریج کے پُل کا ایک ستون گرگیا۔

کانگریس کے دور میں تعمیر کردہ بیشتر پراجکٹس ہنوز بہتر حالت میں ہیں۔

عوام کو حقائق سے واقف کروانے کیلئے حُسن آباد اسمبلی حلقہ سے کسانوں اور دانشوروں کو کانگریس لیڈر میڈی گڈہ پراجکٹ کے معائنہ کے لئے بس کے ذریعہ لے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت کالیشورم پراجکٹ کی جامع جانچ کروائے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں بھی زائد بارش کے نتیجہ میں پمپ کو نقصان پہنچاتھا۔