مشرق وسطیٰ

مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسس کی فائرنگ‘ نوجوان فلسطینی خاتون ہلاک

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ سپاہیوں نے اس وقت گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ وہ تیزی سے ان کی طرف بڑھ رہے تھے اس سے قبل گاڑی کو رکنے کااشارہ دیا۔

تل ابیب: اسرائیلی فورسس نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں دھاوے کے دوران ایک 19 سالہ فلسطینی خاتون کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے یہ بات بتائی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ سپاہیوں نے اس وقت گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ وہ تیزی سے ان کی طرف بڑھ رہے تھے اس سے قبل گاڑی کو رکنے کااشارہ دیا۔

مزید بتایا گیاہے کہ اس واقعہ کاجائزہ لیاجارہاہے۔ فلسطین وزارت صحت نے ثنا 19 سالہ خاتون کی حیثیت سے شناخت کی ہے۔ یہ واقعہ شہر بیتونیا میں پیش آیا جہاں فوجی ذرائع نے بتایا کہ سپاہی گرفتاری دھاوے پر تھے۔ فلسطینی اور حقوق انسانی گروپس نے اسرائیلی فوجیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بہت زیادہ طاقت کااستعمال کررہے ہیں جبکہ انہیں جوابدہ نہیں بنایا جارہاہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کے حالات سے نمٹ رہی ہے۔ ایک علحدہ واقعہ میں اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ایک فوجی نے ایک اسرائیلی پر اس وقت گولی چلادی جس پر شبہ تھا کہ وہ حملہ کرنے والا ہے۔ یہ واقعہ تل ابیب کے شمالی شہر رانانا میں پیش آیا۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ بعدازاں اس شخص کو مردہ قرار دیاگیا۔

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کئی ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور اسرائیلی فوج موسم بہار سے مغربی کنارہ پر رات میں دھاوئے کررہی ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں پر متعدد حملوں میں 19 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ 130 سے زائد فلسطینی مغربی کنارہ میں اسرائیل فلسطین لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جس میں مشرقی یروشلم بھی شامل ہے جبکہ 2006کے بعد سے 2022 انتہائی ہلاکت خیز رہاہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ بیشتر فلسطینیوں نے عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا لیکن سنگباری کرنے والے نوجوان حملوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے جبکہ دیگر جو اس ٹکراؤ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں بھی ہلاک کیاگیا۔ فوجی دھاوؤں کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی فائرنگ حملے ہوئے جس میں کم از کم 4 اسرائیلی حالیہ ہفتوں کے ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ حملوں کا مقصد بتایاگیاہے کہ یہ عسکریت پسندوں کے نٹ ورکس کو ختم کرنے اور مستقبل کے حملوں میں روکنے کے لیے تھے۔