امریکہ و کینیڈا

کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار بننے کیلئے بڑی کامیابی حاصل کر لی

رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس اب تک ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کے لیے درکار 75 فی صد ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر چکی ہیں، کئی اہم ڈیموکریٹس نے ان کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کی ہے۔

واشنگٹن: موجودہ امریکی حکومت میں نائب صدر کے عہدے پر کام کرنے والی کملا ہیرس نے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے نمبر گیم میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا
ہندوستان میں مذہبی آزادی، امریکی کمیشن میں آئندہ ہفتہ سماعت
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
جوبائیڈن نائب صدر امریکہ کا تلفظ بھول گئے

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدوار کملا ہیرس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے حوالے سے مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہیں۔

روئٹرز کے مطابق نائب صدر ہیرس نے پیر کی رات ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے مندوبین کی مطلوبہ تعداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہیرس کو 2,214 مندوبین کی حمایت حاصل ہوئی، جو درکار سادہ اکثریت سے بھی زیادہ تھے۔

رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس اب تک ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کے لیے درکار 75 فی صد ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر چکی ہیں، کئی اہم ڈیموکریٹس نے ان کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کی ہے۔

مشیگن، الینوائے، منیسوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنر نائب صدر ہیرس کے حامیوں میں شامل ہیں، جب کہ نینسی پلوسی نے عوامی سطح پر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔ اب تک 50 سے زائد ڈیموکریٹک اراکین ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی اگست میں ہونے والے قومی کنونشن میں باقاعدہ اپنے صدارتی امیدوار کو نامزد کرے گی، یہ کنونشن ریاست مشیگن میں 19 سے 22 اگست تک ہوگا، اگر کملا نامزدگی حاصل کر لیتی ہیں تو وہ امریکہ کی صدارتی امیدوار بننے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔

a3w
a3w