جرائم و حادثات

تہاڑ جیل میں گینگسٹر کا قتل

جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی ٹلو کو سنٹرل جیل او پی ڈی میں صبح 6.45 بجے ضروری علاج کے بعد ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا، لیکن اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

نئی دہلی: گینگسٹر سنیل مان عرف ٹلو تاجپوریہ پر دہلی کی تہاڑ جیل میں منگل کی صبح مبینہ طور پر حریف گینگ کے چار قیدیوں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تہاڑ جیل کے افسر نے یہ اطلاع دی جیل کے حکام کے مطابق ٹلو تاجپوریہ (33) کو ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا

 جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی انہوں نے کہا کہ روہنی کورٹ فائرنگ کیس کے ملزم ٹلو کو جیل کے ہائی سکیورٹی وارڈ کے گراؤنڈ فلور میں رکھا گیا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر حریف گوگی گینگ سے تعلق رکھنے والے چار قیدیوں، دیپک (31)، یوگیش (30)، راجیش (42) اور ریاض خان (39) نے حملہ کیا۔

 ان قیدیوں کو اسی وارڈ کی پہلی منزل پر رکھا گیا تھا۔ یہ قیدی وہاں کی حفاظتی گرل توڑ کر چادر کا استعمال کرتے ہوئے نیچے آگئے۔ وہ ٹِلّو کے وارڈ میں داخل ہوگئے اور اس پر سوئی جیسی نوکیلے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی ٹلو کو سنٹرل جیل او پی ڈی میں صبح 6.45 بجے ضروری علاج کے بعد ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا، لیکن اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w