حیدرآباد

حیدرآباد: لفٹ ٹوٹنے سے 6 افراد زخمی

زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ چندولال بارہ دری کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں لفٹ میں سوار پانچ سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

زخمیوں میں سے زیادہ تر کے پاؤں ٹوٹ گئے ہیں۔ حادثہ کے بعد اپارٹمنٹ میں رہنے والوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس حادثہ کا منظر ایک شخص نے ویڈیو میں قید کر لیا، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لفٹ ٹوٹنے کی وجہ کیا تھی۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔