شمال مشرق

کنگنارناوت  کوزوردار تھپڑ مارنے والی کلوندر کور کا بنگلور تبادلہ کردیا گیا

سی آئی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق کور اب بھی معطلی کی زد میں ہیں اور ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری جاری ہے لیکن ان کا تبادلہ ان کے شوہر (جو سی آئی ایس ایف میں بھی ہیں ) کے ساتھ بنگلورو کر دیا گیا ہے۔

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے نومنتخب رکن پارلیمان کنگنا رناوت کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے الزام میں معطل سی آئی ایس ایف کی جوان کلوندر کور کابنگلورو تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں

سی آئی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق کور اب بھی معطلی کی زد میں ہیں اور ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری جاری ہے لیکن ان کا تبادلہ ان کے شوہر (جو سی آئی ایس ایف میں بھی ہیں ) کے ساتھ بنگلورو کر دیا گیا ہے۔

کور کو 6 جون کے واقعہ کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر محترمہ رناوت کو ہوائی اڈے پر تھپڑ مارا تھا کیونکہ وہ زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران دہلی کی سرحدوں پر ہڑتال پر بیٹھی خواتین کسانوں کے بارے میں اداکارہ کے تبصروں سے ناراض تھیں۔

رناوت نے اس واقعے کے بعد بیان دیا کہ پنجاب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ تشویشناک ہے اور اس پر کچھ کیا جانا چاہیے۔ اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے علاوہ پنجاب کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے تنقید کی اور الزام لگایا کہ اس واقعہ کو دہشت گردی سے جوڑ کر پنجاب کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس کے تقریباً فوراً بعد ہریانہ اور ہماچل پردیش میں بھی سکھوں پر حملے کے واقعات سامنے آئے۔

a3w
a3w