کرناٹک
مدرسوں کے اساتذہ کو کنڑا زبان کی ٹریننگ، مسجدوں کے مولویوں کو بھی کنڑا سکھائی جائے گی
کرناٹک کے وزیر وقف و اقلیتی امور بی زیڈ ضمیر احمد خان نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ مدرسوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ طلبا کو کنڑا پڑھاسکیں۔
بنگلورو (پی ٹی آئی) کرناٹک کے وزیر وقف و اقلیتی امور بی زیڈ ضمیر احمد خان نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ مدرسوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ طلبا کو کنڑا پڑھاسکیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست میں ہر کسی کو کنڑا سے واقف ہونا چاہئے۔ آنے والے دنوں میں مسجدوں کے مولویوں کو بھی کنڑا سکھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
کنڑا ہماری ریاست میں اہم ہے‘ بچوں کو کنڑا آنی چاہئے۔ اسی مقصد سے محکمہ اقلیتی بہبود نے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے مطابق دینی مدارس میں کام کرنے والے 200 اساتذہ کو 3 ماہ میں کنڑا سکھانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ اساتذہ کنڑا زبان سیکھ جائیں تو وہ طلبا کو کنڑا پڑھاسکتے ہیں۔ ہماری ریاست کنڑا ریاست ہے اور ہر ایک کو کنڑا آنی چاہئے۔