کرناٹک

کرناٹک کے گورنر نے سدارامیا کا استعفیٰ قبول کیا، کابینہ تحلیل

یہاں راج بھون سے جاری ایک سرکاری تصدیق کے مطابق، گورنر نے مسٹر سدارامیا کی قیادت والی کابینہ کو بھی فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ جب تک متبادل انتظام نہیں ہو جاتا، مسٹر سدارامیا وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

بنگلورو: کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ مسٹر سدارامیا کی جانب سے اپنا استعفیٰ سونپے جانے کے ایک دن بعد گورنر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہاں راج بھون سے جاری ایک سرکاری تصدیق کے مطابق، گورنر نے مسٹر سدارامیا کی قیادت والی کابینہ کو بھی فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ جب تک متبادل انتظام نہیں ہو جاتا، مسٹر سدارامیا وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

مسٹر سدارامیا نے جمعرات کو کانگریس ہائی کمان کی ہدایات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی جگہ کسے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سونپا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
بیدر میں مساجد کے اطراف بھیسیا بازوں کے خاتمے کی مہم، کمیونٹی کی مثبت پہل
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، سچ کی ہمیشہ جیت ہوگی: سدارامیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا