جرائم و حادثات
یوپی: طوفان کے باعث پل گرنے سے 6 مزدور ملبے میں دب کر ہلاک
یہ واقعہ علی الصبح تقریباً 3 بجے علاقے میں ہونے والی تیز بارش اور طوفان کے دوران پیش آیا۔ یہ پل کورارا کے مورکنڈہر پر سانی سے نیتھی گاؤں تک پھیلا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے وقت تمام متاثرین پل کے اسی حصے پر سو رہے تھے۔
ہمیر پور: اتر پردیش کے ضلع ہمیر پور میں جمعہ کی علی الصبح دریائے بیتوا پر زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم 6 مزدور ملبے کے نیچے دب کر ہلاک اور 3 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ تاہم غیر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ واقعہ علی الصبح تقریباً 3 بجے علاقے میں ہونے والی تیز بارش اور طوفان کے دوران پیش آیا۔ یہ پل کورارا کے مورکنڈہر پر سانی سے نیتھی گاؤں تک پھیلا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے وقت تمام متاثرین پل کے اسی حصے پر سو رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم موقع پر موجود ہے اور دوسری ٹیم پہنچنے والی ہے۔
راجیہ سبھا رکن بابورام نیشاد کی کوششوں سے منظور ہونے والا یہ پل ان کے آبائی گاؤں مورکنڈہر پر سانی کے قریب تعمیر کیا جا رہا تھا۔