جموں و کشمیر

Kashmir Encounter 2025: کشمیر میں انکاؤنٹر، 3دہشت گرد ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں 3 دن سے جاری دہشت گردی مخالف آپریشن میں جیش محمد(جے ای ایم) کے سرکردہ کمانڈر سیف اللہ کے بشمول 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Kashmir Encounter 2025: جموں (آئی اے این ایس) جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں 3 دن سے جاری دہشت گردی مخالف آپریشن میں جیش محمد(جے ای ایم) کے سرکردہ کمانڈر سیف اللہ کے بشمول 3 دہشت گرد مارے گئے۔

عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ایک اے کے 47 اور ایک ایم 4 رائفل کے بشمول وارلائک اسٹورس(جنگ میں فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے وا لے آلات) برآمد ہوئے۔

اس مشترکہ آپریشن میں جمعہ کو ایک دہشت گردہلاک ہوا تھا۔ انکاؤنٹر 9 اپریل کو سرچ آپریشن کے دوران شروع ہواتھا۔ 8 اپریل کو مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے سری نگر میں اعلیٰ سطح کا سیکیوریٹی جائزہ اجلاس منعقد کیاتھا۔