Rahul Gandhi Workshop Visit: راہول گاندھی کی پارچہ شعبہ کے کاریگروں سے ملاقات
کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیاکہ پسماندہ طبقات کے کئی کاریگر ٹکسٹائل شعبہ میں خودکومنوانے میں ناکام ہیں۔

Rahul Gandhi Workshop Visit: نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیاکہ پسماندہ طبقات کے کئی کاریگر ٹکسٹائل شعبہ میں خودکومنوانے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ درکنارکئے جانے والے اور ناانصافی کے اس منحوس چکر کو توڑنے کیلئے لڑرہے ہیں۔ ایکس پرپوسٹ میں راہول گاندھی نے ایک پارچہ کاریگر کے ورکشاپ کے دورہ کی ویڈیوشیئر کی۔ یہ کاریگر فیشن ڈیزائننگ کے شعبہ میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غداروں کو پہچانو: ڈگ وجئے سنگھ
راہول گاندھی نے ورکشاپ میں کئی کاریگروں سے ملاقات کی۔ ہندی میں پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وکی نامی نوجوان نے جس نے اپنی مہارت کی بنیاد پر یہ کاروبارکھڑا کیا ہے کہا ہے کہ اسے ایک بھی اوبی سی کاریگر ایسا نہیں ملا جو ٹکسٹائل ڈیزائن صنعت میں اعلیٰ مقام تک پہنچا ہو۔
فیکٹری میں یہ کاریگر روزانہ 12گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہ لوگ سوئی اور دھاگے سے جادو کرتے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہے۔ ان کے ہنر کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔ دیگر صنعتوں کی طرح بہوجنوں کی ٹکسٹائل اور فیشن کے شعبہ میں بھی کوئی نمائندگی نہیں۔