کویتا ، ای ڈی کے روبرو حاضر نہیں ہوئیں
کویتا نے ساتھ ہی اپنے بینک کھاتے کی تفصیلات، تجارتی تفصیلات بھی بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اگر دیگر دستاویز یا پھر معلومات درکار ہوں تو متعلقہ نمائندہ کو مطلع کیاجاسکتا ہے یا پھر ان کو ای میل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
حیدرآباد: دہلی شراب معاملہ میں بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا آج ای ڈی کے روبروحاضر نہیں ہوئیں۔کویتا، گذشتہ روزدہلی روانہ ہوئی تھیں۔آج انہوں نے اپنے نمائندے جنرل سکریٹری بی آرایس سوما بھرت کمار کے ذریعہ ای ڈی حکام کو ایک مکتوب بھیجا جس میں کہا گیا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے حاضری سے قاصر ہیں۔
کویتا نے ساتھ ہی اپنے بینک کھاتے کی تفصیلات، تجارتی تفصیلات بھی بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اگر دیگر دستاویز یا پھر معلومات درکار ہوں تو متعلقہ نمائندہ کو مطلع کیاجاسکتا ہے یا پھر ان کو ای میل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
مکتوب میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد وہ مرکزی ایجنسی کے روبرو پیش ہوں گی۔شیڈول کے مطابق انہیں صبح 11 بجے ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونا تھا۔
کویتا نے دہلی میں وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی قیامگاہ پر اپنے وکلاء کے ساتھ اس مسئلہ پر طویل تبادلہ خیال کیا جس کے بعد انہوں نے ای ڈی کے دفتر نہ جانے اور اس خصوص میں مرکزی ایجنسی کو مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران کویتا کی حمایت کے لیے دہلی میں بی آر ایس کے پانچ وزراہیں۔
اسی دوران حیدرآباد میں ای ڈی کے دفتر کے سامنے سیکوریٹی سخت کردی گئی۔کویتا کو ای ڈی کی نوٹس کے پیش نظر بی آرایس کے کارکنوں کی جانب سے مرکزی ایجنسی کے دفتر کے محاصرہ کے امکان کے پیش نظر سیکوریٹی سخت کردی گئی۔