تلنگانہ
تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
بالایی علاقوں میں بارش کے سبب تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔اس پراجکٹ کے دروازے کھولنے کے نتیجہ میں بڑی مقدار میں پانی سری سیلم ریزروایرمیں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: بالایی علاقوں میں بارش کے سبب تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔اس پراجکٹ کے دروازے کھولنے کے نتیجہ میں بڑی مقدار میں پانی سری سیلم ریزروایرمیں چھوڑاگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جورالہ پراجکٹ سے سری سیلم پراجکٹ میں 60587 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔
سری سیلم پراجکٹ کی موجودہ سطح 854.20 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی مکمل گنجائش 885 فٹ ہے۔
حکام کا اندازہ ہے کہ آئندہ دنوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے۔ دونوں کناروں (دائیں اور بائیں) پر احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔