حیدرآباد
بتکماں تقاریب میں حصہ لینے کے بعد کویتا حیدرآباد واپس
کویتا جو پھولوں کے تہوار بتکماں کی تقاریب میں حصہ لینے کے لئے بیرونی ممالک گئیں تھیں کا تلنگانہ کے درالحکومت میں واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر ان کی تنظیم کے قائدین اورکارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر کے کویتا بیرون ممالک کے دورہ کے بعد حیدرآباد واپس ہوگئیں۔
کویتا جو پھولوں کے تہوار بتکماں کی تقاریب میں حصہ لینے کے لئے بیرونی ممالک گئیں تھیں کا تلنگانہ کے درالحکومت میں واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر ان کی تنظیم کے قائدین اورکارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔
کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں کو پارٹی سے معطل کردیاگیا ہے۔ان کی جھلک پانے اور ان کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں ان کے حامی بھی نظرآئے۔
بیشتر افراد نے گلدستے پیش کرتے ہوئے حیدرآباد واپسی پرشاندار خیرمقدم کیا۔