جرائم و حادثات

سارن: نوجوان کا گولی مار کر قتل

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرا بھیج دیا اور پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے گڑکھا تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ راجہ کمار (24) نگر تھانہ علاقہ کے ریلوے اسٹیشن نمبر 44 کے قریب ایک گودام میں رہتا تھا۔

جب کہ اس کے خاندان کے کچھ لوگ گڑکھا تھانہ علاقے کے الونی گاؤں میں رہتے ہیں، راجہ جمعہ کی دیر رات الونی گاؤں جا رہا تھا، اس دوران جاسوستی پوکھرا کے قریب اس کا قتل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرا بھیج دیا اور پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔