حیدرآباد

اندراپارک میں کویتا کی قیادت میں ہوگا دھرنا

بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے 8 اپریل کو اندراپارک میں احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ احتجاجی پروگرام احاطہ اسمبلی میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کا مجسمہ نصب کرنے کے مطالبہ پر منظم کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے 8 اپریل کو اندراپارک میں احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ احتجاجی پروگرام احاطہ اسمبلی میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کا مجسمہ نصب کرنے کے مطالبہ پر منظم کیا جارہا ہے۔

اس احتجاجی پروگرام میں تلنگانہ جاگرتی اور یونائٹیڈ پھولے فرنٹ کے قائدین حصہ لیں۔ کے کویتا نے کہا کہ 11 اپریل کو مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی یوم پیدائش تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

کومت کو اس سے قبل ان کا مجسمہ نصب کرنے سے متعلق اعلان کرنا چاہئے۔ یونائٹیڈ پھولے فرنٹ کے کوکنوینر بی شیوشنکر نے آج اندراپاک کا دورہ کیا۔ انہون نے 8 اپریل کو منعقد شدنی دھرنا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔