حیدرآباد

کے سی آر صحت مند، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلانے بی آر ایس کا الزام

بی آر ایس نے ان افواہوں کے پیچھے حکمراں کانگریس کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا کیونکہ یہ رپورٹس پہلی بار تلنگانہ کانگریس سے وابستہ ایک واٹس ایپ چینل پر دیکھی گئی تھیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس نے پارٹی صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے گزشتہ 12 دنوں سے شدید بیمار ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران سوشل میڈیا میں  یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایک کارپوریٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ایراویلی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں تاہم اس پیغام میں متصادم بات یہ ہے کہ انہیں بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے، تاکہ ایم ایل اے اور دیگر لیڈروں میں خوف و ہراس نہ  پھیل جائے۔

 بی آر ایس ذرائع نے واضح کیا کہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صحت ٹھیک ہے اور وہ پارٹی کے سینئر قائدین سے باقاعدگی سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنے اور غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

بی آر ایس نے ان افواہوں کے پیچھے حکمراں کانگریس کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا کیونکہ یہ رپورٹس پہلی بار تلنگانہ کانگریس سے وابستہ ایک واٹس ایپ چینل پر دیکھی گئی تھیں۔

 پارٹی قائدین نے کہا کہ کسی کی صحت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم حرکت ہے اور جس کے متعلق پھیلائی جا رہی ہے اس پر برا اثر پڑتا ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں اور ایسی من گھڑت خبروں کا شکار نہ ہوں۔

a3w
a3w