مہاراشٹرا

”مجرا کرنے گئے تھے:“ ملاقات پر سنجے راؤت کا طنز

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس نے دہلی میں مرکزی وزیر امیت شاہ سے ملاقات کی۔

ممبئی/نئی دہلی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس نے دہلی میں مرکزی وزیر امیت شاہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
یہ الیکشن مذہب کے تحفظ کا ہے:شاہ (ویڈیو)
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج

یہ ملاقات اتوار کو ہوئی۔ فی الحال اجلاس پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ شیوسینا(یوبی ٹی) کے ترجمان اعلیٰ شنڈے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مجرا کرنے گئے تھے۔

راؤت نے کہا کہ پہلے مہاراشٹرا میں ہائی کمان ممبئی میں تھی، لیکن ا ب شنڈے کی اعلیٰ کمان دہلی میں ہے۔ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کا نام لیتے ہیں اور شیوسینا کی بات کرتے ہیں لیکن دہلی میں ”مجرا“ کرتے ہیں۔

اصلی شیوسینا دہلی میں کبھی کسی کے آگے نہیں جھکی۔ ہم نے دہلی کی کبھی غلامی نہیں کی۔ اگر آپ کو اپنی کابینہ میں توسیع کرنی ہے تو یہاں بیٹھ کر کریں۔

ایک سال ہوگیا لیکن کابینہ میں توسیع نہیں ہوئی،اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ حکومت جارہی ہے۔“راؤت نے اڈیشہ ٹرین حادثہ پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ”کَوچ“ کے بارے میں بات کی لیکن یہ وہاں نہیں ہے۔

a3w
a3w