جرائم و حادثات

تلنگانہ: شادنگرٹاون میں پرائیویٹ کمپنی کی عمارت میں اچانک آگ۔ 14افرادجھلس گئے

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شادنگرٹاون کے نواحی علاقہ میں ایک رنگ تیار کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کا ری ایکٹرپھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی عمارت میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی اور 14 افرادجھلس گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شادنگرٹاون کے نواحی علاقہ میں ایک رنگ تیار کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کا ری ایکٹرپھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی عمارت میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی اور 14 افرادجھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ واقعہ،بُرگلاعلاقہ میں کل شب پیش آیا۔

آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔ذرائع کے مطابق اس کمپنی کے کمیکل ری ایکٹر کے قریب بہار اور یوپی کے مزدورکام کررہے تھے کہ یہ ری ایکٹر پھٹ پڑا۔

اس واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کو علاج کے لئے فوری طور پر شادنگر کمیونٹی اسپتال لے جایاگیا تاہم بعض شدید طورپر جھلس جانے والے افراد کو بہتر علاج کے لئے گاندھی اسپتال اور عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا۔

مقامی افراد اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے راحت کاموں کا آغاز کیا۔