کے سی آر، نئی دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گے
اس کے علاوہ چیف منسٹر کے سی آر منگل اور چہارشنبہ کے روز دہلی میں راجہ شیاملا یگم بھی انجام دیں گے۔ کے سی آر مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے آج دہلی روانہ ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: نئی دہلی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے نئے دفتر کے افتتاح کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس ماہ کی 14 تاریخ کو نئی دہلی کے سردار پٹیل مارگ پر بی آر ایس پارٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ چیف منسٹر کے سی آر منگل اور چہارشنبہ کے روز دہلی میں راجہ شیاملا یگم بھی انجام دیں گے۔ کے سی آر مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے آج دہلی روانہ ہو رہے ہیں۔
ریاستی وزیر عمارات و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی اور ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے معروف آرکیٹیکٹ سدالا سدھاکر تیجا کے ساتھ اتوار کو انتظامات کا جائزہ لیا۔
بی آر ایس کا ہیڈ کوارٹر دفتر واستو کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے۔ سدھاکر تیجا کی ہدایات کے مطابق پارٹی دفتر کی عمارت میں تبدیلیاں، اضافے اور مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔
اسی دوران مختلف ریاستوں کے بی آر ایس کے نمائندے بی آر ایس دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ کے سی آر ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مختلف ریاستوں کے کئی رہنماؤں نے پہلے ہی پارٹی دفتر کو مطلع کیا ہے کہ وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دوسری طرف تلنگانہ کے بلدی اداروں کے نمائندے بھی دہلی جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دہلی میں ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرنے کے بعد پارٹی، ملک کی کئی ریاستوں میں بھی اپنے دفاتر قائم کرے گی۔
پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر دہلی کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ہورڈنگس اور فلیکسی بیانرس لگائے گئے ہیں جن پر ہندوستان کے لئے کے سی آر، کے سی آر دیش کا لیڈر، کسان کا بھروسہ اور اب کی بار کسان سرکار جیسے نعرے تحریر ہیں۔