تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں شیر کی موجودگی سے خوف

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بوَتھ اور سارنگاپور منڈلوں کے جنگلات میں ایک شیر کی نقل و حرکت نے پیر کے روز علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دی، محکمہ جنگلات کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی ٹریپ کیمرے میں شیر کی موجودگی قید ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بوَتھ اور سارنگاپور منڈلوں کے جنگلات میں ایک شیر کی نقل و حرکت نے پیر کے روز علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دی، محکمہ جنگلات کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی ٹریپ کیمرے میں شیر کی موجودگی قید ہوئی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام


محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق اس شیر کی عمر دو سال ہے جو بوَتھ کے مضافاتی علاقوں میں دیکھا گیا ۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ شیر ممکنہ طور پر پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے خوراک یا مسکن کی تلاش میں یہاں آ نکلا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شیر کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور قریبی دیہاتوں میں بیداری مہم بھی جاری ہے۔


عوام کو محتاط رہنے، شیر سے اچانک آمنا سامنا نہ ہو اس کے لیے کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کھیتوں میں جاتے وقت شور کریں ۔ ساتھ ہی شیر کو گھنے جنگلات کی طرف موڑنے اور محفوظ طریقہ سے منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔


ذرائع کے مطابق، چند روز قبل اسی شیر نے بوَتھ کے جنگلاتی علاقہ میں ایک بچھڑے کو ہلاک کر دیا تھا جس سے مقامی دیہاتیوں میں مزید خوف پھیل گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں شیر کو نرمل ضلع کے سارنگاپور منڈل کی سرحدی علاقوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔