حیدرآباد

کے سی آر بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

بی آرایس کی رکن کونسل کویتا نے قبل ازیں 47سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی اورکانگریس پر زوردیا تھا کہ وہ متحد ہوکرپارلیمنٹ کے آنے والے خصوصی سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کویقینی بنائیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ و بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو جمعہ 15ستمبرکی دوپہرپرگتی بھون میں بی آرایس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔بی آرایس پارلیمانی پارٹی کے ارکان،18تا22ستمبر ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

پارٹی کے صدر نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔واضح رہے کہ بی آرایس کی رکن کونسل کویتا نے قبل ازیں 47سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی اورکانگریس پر زوردیا تھا کہ وہ متحد ہوکرپارلیمنٹ کے آنے والے خصوصی سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کویقینی بنائیں۔

علحدہ علحدہ طورپرانہوں نے مختلف لیڈروں کو لکھے گئے مکتوب میں ان پر زوردیا تھا کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس بل کی منظوری کو ترجیح دیں۔