سوشیل میڈیا

ویڈیو: اے پی کے تروملا میں تیندوے سے سنسنی

یہ تیندوا، تروملا کی پہلی گھاٹ روڈ پر دیکھاگیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوا نظرآیا جس کے بعد شردھالوووں میں سنسنی پھیل گئی۔

یہ تیندوا، تروملا کی پہلی گھاٹ روڈ پر دیکھاگیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بعض افراد جو کار میں سوارتھے نے سڑک پر اس تیندوے کو پہلے گھاٹ روڈ پر دیکھا جس کے بعد وہ کچھ دیر کے لئے رک گئے۔

ان افراد نے فوری طورپر اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی جو بعد ازاں سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ویجلنس کے عہدیدار وہاں پہنچے اور تیندوے کی نقل وحرکت کی معلومات حاصل کیں۔عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

a3w
a3w