دہلی
ٹرینڈنگ

پارلیمنٹ میں اسد اویسی نے بابری مسجد زندہ باد، ہندوستان زندہ باد کے لگائے نعرے، کھڑا ہوا ہنگامہ

اسد اویسی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ بابری مسجد کے انہدام کے ذمہ داروں کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ اویسی نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ اسلامی عمارتوں کی شہادت تکلیف دہ ہے۔

نئی دہلی:  آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج لوک سبھا میں رام مندر پر مختصر بحث میں حصہ لیا۔ اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں بحث کے دوران بابری مسجد زندہ باد، ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اُنہوں نے کہاکہ میرا یہ ایمان ہے کہ جس جگہ بابری مسجد تھی ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گی۔

متعلقہ خبریں
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند

اُنہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے 16 دسمبر 1992 کو بابر مسجد کی شہادت کی مذمت کی تھی اور اس انہدامی کارروائی میں ملوث وی ایچ پی، آر ایس ایس اور دیگر تنظیموں پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

اسد اویسی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ بابری مسجد کے انہدام کے ذمہ داروں کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ اویسی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ اسلامی عمارتوں کی شہادت تکلیف دہ ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے دی گئی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔ اویسی نے کہا کہ مسجد بنانے کے لئے مندر کو نہیں توڑا گیا تھا۔

اسد اویسی نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندرمودی سے ایک سوال پوچھنا چاہتے ہیں، کیا مودی کی حکومت صرف ہندوؤں کے لئے ہے یا پوری قوم کیلئے، ہم کو بتادیجئے؟ کیا مودی سرکار صرف ایک فکر اور نظریہ ہندوتوا کی سرکار ہے، کیا اس دیش کا اس گورنمنٹ آف انڈیا کا کوئی مذہب ہے، یہ وطن عزیز سب کے مذہب کو مانتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اس دیش کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

کیا یہ سرکار 22 جنوری کا پیغام دے کر یہ بتانا چاہتی ہے کہ ایک مذہب کو  دوسرے مذہب کے ماننے والوں پر غلبہ اور کامیابی ملی، کیا آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔ یہ پیغام جو آپ اس ایوان سے دے رہے ہیں تو 17 کروڑ مسلمانوں کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں، میں یہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔

 اویسی نے دعویٰ کیا کہ 6 دسمبر کے واقعہ کے بعد جو فساد برپا ہوا جس میں مسلم نوجوانوں کو ٹاڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، ان تمام کو بوڑھے ہونے پر رہا کیا گیا۔ یقینا بی جے پی کی حکومت نہیں تھی، اچھا میں تو مریادہ پرشوتم رام کی عزت کرتا ہوں، مگر میں ناتھورام گوڈسے سے نفرت کرتا ہوں، میری نسلیں نفرت کرتی رہیں گی، کیونکہ ناتھورام گوڈسے نے اس شخص کو گولی ماری جس کی زبان سے آخری لفظ نکلے ہے رام۔ اسد اویسی کے پارلیمنٹ میں بابری مسجد زندہ باد، ہندوستان زندہ باد کے نعروں سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

a3w
a3w