تلنگانہ

سنگارینی کالریز کے ملازمین کو کے سی آر کا تحفہ

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے 2021-22 کے لئے سنگارینی کالریز کے منافع میں 30 فیصد حصہ کمپنی کے ملازمین کو دسہرہ کے تحفے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 30 فیصد حصہ کمپنی کے ملازمین کو بطور دسہرہ کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کے سی آر کے اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی کے ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کے سی آر کی خوب ستائش کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے 2021-22 کے لئے سنگارینی کالریز کے منافع میں 30 فیصد حصہ کمپنی کے ملازمین کو دسہرہ کے تحفے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی ہدایت کے مطابق، پرنسپل سکریٹری نرسنگ راؤ نے سنگارینی کالریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو دسہرہ سے پہلے کمپنی کے ملازمین کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس اقدام کے تحت کمپنی اپنے ملازمین کو 368 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

سنگارینی کالیریز کمپنی لمیٹڈ کوئلہ نکالنے والی ایک کمپنی ہے جس کی مشترکہ ملکیت تلنگانہ حکومت اور مرکزی حکومت کے پاس ہے۔ یہ ملکیت 51:49 کی اساس پر ہے۔ بڑے حصہ کی مالک تلنگانہ حکومت ہے۔

a3w
a3w