حیدرآباد

گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج بی آر ایس کے صدر و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی جمہوریت نوازی کو یاد کیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آج بی آر ایس کے صدر و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی جمہوریت نوازی کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
گاندھی جی اور شاستری جی کو وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت
ملزم ہندوستانی جمہوریت کو بدنام کرناچاہتا تھا، پارلیمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کے سلسلہ میں عدالت میں چارج شیٹ
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کے سی آر نے کہا گاندھی جی کی جمہوریت پر مبنی افکار نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو سمت فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ گاندھی جی کے صبر اور عدم تشدد کے اصول سے تلنگانہ ریاست کے قیام کی تحریک میں رہنمائی کی۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف گاندھی جی کے راستہ پرامن مزاحمت نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے طریقہ کار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کی قیادت پرامن جدوجہد کے اسی جذبہ کے ساتھ کی گئی تھی جس میں جمہوریت، پرامن اور پارلیمانی طریقوں سے کامیابی کو یقینی بنایا گیا تھا۔

بعد میں، انہی اصولوں نے ریاست کو بی آر ایس کی حکمرانی کے تحت دوسروں کے لیے خود کو ایک رول ماڈل بنانے میں مدد دی۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گاندھی جی کی تعلیمات تمام برادریوں کے لیے اور ہر وقت کے لیے کارآمد رہتی ہیں۔

a3w
a3w