دہلی

کجریوال کو جلد عبوری ضمانت ملنے کا امکان

سپریم کورٹ‘ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو مبینہ آبکاری پالیسی اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت دینے کا حکم 10 مئی کو صادر کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ‘ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو مبینہ آبکاری پالیسی اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت دینے کا حکم 10 مئی کو صادر کرے گی۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے کہا کہ ہم عبوری ضمانت دینے کا عبوری حکم جمعہ کو سنائیں گے۔ اصل معاملہ کی سماعت بھی اسی دن ہوگی۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو مرکز کی طرف سے پیش ہوئے۔

انہوں نے وضاحت چاہی کہ کجریوال کی درخواست کی لسٹنگ کب ہوگی۔

عام آدمی پارٹی قائد کو 21 مارچ کو گرفتا رکیا گیا تھا اور وہ فی الحال تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ 7مئی کو بنچ نے کجریوال کی عبوری ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔