مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

آر بی آئی کی تحدیدات، ایک بینک کے سامنے طویل قطار (ویڈیو)

نیوانڈیا کوآپریٹیو بینک (باندرہ) پر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی تحدیدات کے باعث گاہکوں میں افراتفری مچ گئی جو اپنے کھاتوں سے رقومات نہیں نکال پارہے ہیں۔

ممبئی(آئی اے این ایس) نیوانڈیا کوآپریٹیو بینک (باندرہ) پر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی تحدیدات کے باعث گاہکوں میں افراتفری مچ گئی جو اپنے کھاتوں سے رقومات نہیں نکال پارہے ہیں۔

پیسہ نکالنے کے لئے بینک کے سامنے لوگوں کی قطار لگی ہے۔ جمعہ کی صبح گاہوں کو میسیج کے ذریعہ آر بی آئی کے فیصلہ کی جانکاری ملی۔

بینک پر پابندی لگادی گئی ہے کہ وہ نہ تو نئی ڈپازٹس لے اور نہ کھاتوں سے لوگوں کو پیسہ نکالنے دے۔ ایک پرانے کسٹمر اجئے مورے نے آئی اے این ایس سے کہا کہ وہ 22 سال سے اس بینک کا کسٹمر ہے۔

پیشگی نوٹس کے بغیر ہم پر اپنا پیسہ نکالنے پر پابندی لگ گئی۔ ہم سے 90 دن انتظار کرنے کو کہا گیا ہے لیکن تب تک ہم اپنا خرچ کیسے چلائیں؟۔

کئی گاہکوں نے آر بی آئی کے اچانک اقدام پر تنقید کی۔ ایک اور گاہک ارباز خان نے کہا کہ ہم روزمرہ خرچ کے لئے اس بینک پر منحصر تھے۔