دہلی

کیجریوال جیل سے حکومت چلائیں گے: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور وہ جیل سے ہی دہلی حکومت چلائیں گے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور وہ جیل سے ہی دہلی حکومت چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
دہلی میں مزید83 دکانات 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کی رہنما اور دہلی کی کابینہ وزیر آتشی نے مبینہ شراب گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی گرفتاری پر کہا کہ یہ واضح ہے کہ مسٹر کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال جیل سے حکومت چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

https://twitter.com/Jyotisahu6388/status/1770861920020553768

دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے کہا، "ہم نے ای ڈی کے ذریعہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو منسوخ کرنے کے لئے تیزی سے سماعت کے لئے آج رات سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ عدالت اس پر فوری سماعت مکمل کرے گی۔

آپ نے کہا ہے کہ مسٹر کیجریوال مودی حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بھگت سنگھ نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے پھانسی کی سزا کو ہنستے ہوئے قبول کیا۔ ملک کو تاناشاہ مودی سے آزاد کرانے کے لیے اروند کیجریوال نے بھی سر پر کفن باندھ رکھا ہے۔ محب وطن کیجریوال خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

ایکس پر ایک کے بعد ایک پوسٹ میں آپ نے کہا ہے، ’’تاناشاہ مودی کی غیر اعلانیہ ایمرجنسی! ہماراحوصلہ نہیں توڑ پاؤگے ۔ ‘‘