حیدرآباد

کجریوال کی گرفتاری کی شدید مذمت: کے ٹی آر

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی آر نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی، بی جے پی کے ہاتھوں ظلم وجبر کے اہم آلات بن گئے ہیں۔ ایکس پر تحریر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کجریوال کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے دہلی شراب پالیسی اسکام میں دہلی کے چیف منسٹر ارویند کجریوال کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور منی لانڈرنگ کیس میں کجریوال کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کی کل چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

 تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی آر نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی، بی جے پی کے ہاتھوں ظلم وجبر کے اہم آلات بن گئے ہیں۔ ایکس پر تحریر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کجریوال کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

ای ڈی اور سی بی آئی، بی جے پی کے ہاتھوں جبر کے اہم آلات بن گئے ہیں۔ غیر مصدقہ اساس پر سیاست حریفوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اپنی ذاتی مفاد کیلئے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ کے ٹی آر کی بہن کویتا کو ای ڈی نے گزشتہ ہفتہ گرفتار کرلیا تھا۔