دہلی

بی جے پی کی سیاست پر آر ایس ایس سربراہ کو کجریوال کا مکتوب

عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو لکھا کہ وہ بی جے پی کی سیاست اور وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کے تعلق سے ان کے 5 سوالات کے جوابات دیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو لکھا کہ وہ بی جے پی کی سیاست اور وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کے تعلق سے ان کے 5 سوالات کے جوابات دیں۔

متعلقہ خبریں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت

کجریوال نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت ملک کو جس سمت میں لے جارہی ہے اور جیسی سیاست کررہی ہے وہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہمارا ملک اور جمہوریت ختم ہوجائے گی۔ اتوار کے دن نئی دہلی میں جنتا کی عدالت ریالی میں سابق چیف منسٹر دہلی نے موہن بھاگوت سے سوال کیا تھا کہ آیا وہ بی جے پی کی مرکزی ایجنسیوں کو اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے اور ان کی حکومتیں گرانے کی سیاست سے ”اتفاق“ کرتے ہیں۔

انہوں نے دوسرا سوال آر ایس ایس۔ بی جے پی کے ریٹائرمنٹ کی عمر کے سوال کے تعلق سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا جو اصول ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی جیسے قائدین پر لاگو کیا گیا کیا وہ مودی پر بھی لاگو ہوگا۔

کجریوال نے یہ بھی پوچھا تھا کہ موہن بھاگوت جی‘ بی جے پی صدر جے پی نڈا کے اس بیان پر آپ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اپنی نظریاتی سرپرست آر ایس ایس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آر ایس ایس سرسنگھ چالک کے نام مکتوب میں عام آدمی پارٹی کنوینر نے کہا کہ یہ سوالات ہر ہندوستانی کے ذہن میں ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موہن بھاگوت ان سوالات کا جواب دیں گے۔

a3w
a3w